برازیل،یکم ستمبر(ایجنسی)برازیل کی سینیٹ نے سابق صدر دلما روسیف dilma-rousseff ے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دے کر انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی سینیٹ نے سابق صدر دلما روسیف کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے بعد بائیں بازو کی ورکرز پارٹی کی 13 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہو رہا ہے جب کہ دلما روسیف پر ملک کے بجٹ کے اعداد وشمار میں ہیرا پھیری کا الزام ہے جس کی وہ تردید کرتی آئی ہیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">روسیف کے عہدہ صدارت کی مدت یکم جنوری 2019 کو ختم ہونا تھی تاہم سینیٹ کے 61 سینیٹرز نے مواخذے کے حق میں جبکہ 20 نے مواخذے کے خلاف ووٹ ڈالے۔
روسیف کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور ہونے کے چند گھنٹوں بعد عبوری صدر مِشیل تیمر نے منصبِ صدارت سنبھال لیا ہے۔ روسیف کی معطلی کے عرصے میں وہ اپنے ملک کے تقریباً چار ماہ عبوری صدر رہے تھے۔ مشیل تیمر نے صدر بننے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سوا دو سال کے عرصے میں سابقہ وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ برازیل کو درست سمت فراہم کریں گے۔